دنیا
06 اپریل ، 2012

افغان شہریوں نے افیم ذخیرہ کرنا شروع کر دیا

افغان شہریوں نے افیم ذخیرہ کرنا شروع کر دیا

کابل… افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے افغان شہریوں نے افیم کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا۔ اقوام متحدہ کے منشیات سے متعلق ادارے کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ لوگوں نے افیم یہ سوچ کر جمع کرنا شروع کی ہے کہ جب غیر ملکی افواج ملک سے چلی جائیں گی تو مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے اس پر انحصار کیا جاسکے گا۔ افغان شہریوں اور حکومت میں بے یقینی کی یہ کیفیت اس لیئے ہے کہ منصوبے کے تحت2014ء میں نیٹو افواج کی اکثریت ملک سے چلی جائے گی اور ملک میں انتخابات بھی ہوں گے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دوران صورتحال زیادہ خراب ہوگی۔ اسی سے بچنے کے لیے انھوں نے افیم کی ذخیرہ اندوزی کرنا شروع کردی ہے۔دنیا بھر میں افیون کی نوے فیصد سپلائی افغانستان سے ہوتی ہے۔

مزید خبریں :