02 اپریل ، 2014
کراچی …پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے گلشن معمار میں خفیہ اطلاع ملنے پربینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی۔ فائرنگ کے تبادلے میں بینک ڈکیتی کا سرغنہ محبوب ابڑو 3ملزمان سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم محبو ب ابڑو پہلے بھی پولیس مقابلے میں زخمی ہوا تھا ، پولیس نے ملزم کے قبضے سے کار اور اسلحہ بر آمد کرالیا۔پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث دس ملزمان کی تصاویریں جاری کی ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔