پاکستان
03 اپریل ، 2014

طالبان کمانڈر ولی الرحمان کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے خارج

 طالبان کمانڈر ولی الرحمان کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے خارج

کراچی…محمدرفیق مانگٹ…امریکی اخبار”وال اسٹریٹ جرنل“ کے مطابق مئی 2013میں ڈرون حملے میں ہلاک کیے جانے والے تحریک طالبان پاکستان کے دوسرے نمبر کے کمانڈر ولی الرحمان کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا،اور اس کی گرفتاری پر انعام کو بھی ختم کردیا،امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اس کے اہل نہیں رہے کہ ان پر انعام رکھا جائے۔امریکی محکمہ خزانہ نے خاموشی سے ان کا نام نکال دیا۔رپورٹ کے مطابق امریکا نے ستمبر2010میں ولی الرحمان کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا اور اس کی گرفتاری پر 50لاکھ ڈالر کا انعام رکھا تھا۔جب امریکی وزارت خارجہ نے اس کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو5ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا اس وقت وہ تحریک طالبان پاکستان کے دوسرے نمبر کے رہنما تھے، میڈیا رپورٹ کے مطابق 29مئی2013کو ولی الرحمان کو ایک ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا لیکن اس کے اگلے ہی دن واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تھی۔گزشتہ روز وفاقی رجسٹر میں داخل ایک نوٹ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ولی الرحمان اب اس کے اہل نہیں رہے اور اس کے بعد ان پرسے پابندی اٹھا لی گئی۔ امریکی محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں کے دفتر نے خاموشی سے ولی الرحمان کا نام بلیک لسٹ سے نکا لنے کا نوٹس جاری کردیا۔

مزید خبریں :