03 اپریل ، 2014
فیصل آباد…اہلسنت و جماعت کے ترجمان اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات میں ایسی غلطی نہیں ہونی چاہیے کہ ملک میں جنگ چھڑ جائے جو مذاکرات کے حق میں نہیں وہ محب وطن نہیں۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے اہلسنت و جماعت کے ترجمان مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارت سے جنگوں کے بعد بھی مذاکرات کی بات ہی ہوتی ہے، تو پھر آپس میں مذاکرات کیوں نہیں ہوسکتے، ملک میں امن لانے کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہے، طالبان سے مذاکرات کے مخالف محب وطن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو آپریشن کا مشورہ دینے والے فوج کے خلاف سازش کررہے ہیں ۔