پاکستان
06 اپریل ، 2012

مولانا فضل الرحمن نے قومی سلامتی کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر لی

مولانا فضل الرحمن نے قومی سلامتی کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر لی

اسلام آباد… جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی سلامتی کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ ہو چکا ہے لہذا میرے لئے ممکن نہیں کے کمیٹی یا مشاورتی اجلاس میں شرکت کروں۔ مولانا فضل الرحمن نے گھریلو تشدد کے خلاف بل پر اجلاس میں بھی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :