کھیل
04 اپریل ، 2014

ورلڈٹی 20:دوسرا سیمی فائنل،ساوٴتھ افریقہ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈٹی 20:دوسرا سیمی فائنل،ساوٴتھ افریقہ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

میرپور، ڈھاکا…بنگلادیش میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے ساوٴتھ افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں ساوٴتھ افریقہ نے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ساوٴتھ افریقن اسکواڈ کوائنٹن ڈی کوک(وکٹ کیپر)، ہاشم آملہ، فیف ڈو پلیسس(کپتان)، جین پاوٴل ڈومینی، ابراہم بینجمن ڈی ویلےئرس، ڈیوڈ ملر، ایلبی مورکل، ڈیل اسٹین، بیورن ہینڈریکس، عمران طاہر اور وائن پارنیل پر مشتمل ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں روہیت شرما، یوراج سنگھ، سریش رائنا، ویرات کوہلی، اجنکیا رہانے،مہیندرا سنگھ دھونی(کپتان/وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون،رویندرا جدیجا،امیت مشرا، بھونشور کمار اور مہیت شرما شامل ہیں۔

مزید خبریں :