05 اپریل ، 2014
کبیروالا…کبیر والا میں پل باگڑ کے قریب پولیس اور ڈاکووٴں میں مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس میں 2 ڈاکو ہلاک اور تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو گاڑی سوار افراد کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے ،مرنے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔