کاروبار
06 اپریل ، 2012

اقتصادی رابطہ کمیٹی:77 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی:77 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری

اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 77 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی ہے اور اس کے لیے 210 ارب روپے کے قرضوں کے لیے گارنٹی حکومت فراہم کرے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 1050 روپے فی من کے حساب سے 77 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی۔ پنجاب کیلئے 105 ارب روپے کی گارنٹی منظور کی گئی تاکہ 40 لاکھ ٹن گندم خریدی جاسکے۔سندھ کے لیے 31 ارب روپے کی گارنٹی منظور کی گئی تاکہ سندھ 13 لاکھ ٹن گندم خرید سکے۔خیبر پختون خوا کے لیے ساڑھے آٹھ ارب روپے کی بینک گارنٹی منظور کی گئی تاکہ صوبہ 3 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خرید سکے۔ بلوچستان میں ایک لاکھ ٹن گندم خریدنے کے لیے ڈھائی ارب روپے کے قرض کی گارنٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاسکو کے لیے 59ارب روپے کی بینک گارنٹی منظور کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ پاسکو 20 لاکھ ٹن گندم خرید سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت گندم کے ذخائر 44 لاکھ ٹن ہیں اور 34 لاکھ ٹن کا پچھلے سال کا ذخیرہ محفوظ رکھنے کے بعد باقی گندم فروخت کردی جائے۔

مزید خبریں :