07 اپریل ، 2014
اسلام آباد…الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے46خیبر ایجنسی کی خالی نشست پر بارہ مئی کو ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔46 تحصیل باڑہ خیبر ایجنسی کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 10 اور 11 اپریل کو جمع کرائے جا سکیں گے۔14 سے 17 اپریل تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ 18اپریل تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ جن پر 22 اپریل تک فیصلے سنائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کو ڈی آر او اور اے پی اے باڑہ کو آر او مقرر کیا ہے۔یہ نشست ناصر آفریدی کی کامیابی کالعدم قرار دینے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔