07 اپریل ، 2014
لاہور…فلاور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ناروا رویے کیخلاف کل سے تین گھنٹے کی علامتی ہڑتال جبکہ 14 اپریل سے صوبے کی تمام فلاورملوں کو مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان پاکستان فلاور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین میاں محمد ریاض اور سابق مرکزی چئیرمین عاصم رضا احمد نے مشترکا پریس کانفرنس میں کیا ، میاں محمد ریاض کا کہنا تھا کہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی فلار ملز انڈسٹری کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں ، سیمپل فیس کیساتھ بھتہ بھی مانگا جاتا ہے ،عاصم رضا نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں علامتی ہڑتال ہو گی 12 اپریل سے گندم کی دھلائی جبکہ 14 اپریل سے گندم کی پسائی بند کی جائیگی۔