07 اپریل ، 2014
کراچی… شہید صحافت ولی خان بابر قتل کیس کے سرکاری وکیل عبدالمعروف ایڈووکیٹ کے گھر پر ایک بار پھر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسپیشل پبلک پراسیکوٹر عبد المعروف ایڈووکیٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ نا معلوم مسلح افراد اختر کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا مقصد ان کو خوف زدہ کرنا ہے۔ انہوں نے حکومت سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عبد المعروف ایڈووکیٹ جیو نیوز کے شہید رپورٹر ولی خان بابر قتل کیس میں بطور اسپیشل پراسیکیوٹر تھے،ان کے گھر پر پہلے بھی حملہ ہو چکا ہے۔