07 اپریل ، 2014
کراچی…چئیر مین پیمرا چوہدری رشید احمدکا کہنا ہے کہ پاکستان میں 20سے 50 لاکھ غیر قانونی ڈی ٹی ایچ چلنے سے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہنڈی کے ذریعے ملک سے باہر جارہی ہے۔کراچی میں پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام میڈیا سے بریفنگ میں چیئر مین پیمرا چوہدری رشید احمد نے بتایا کہ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن سے ملاقات میں کیبل آپریٹرز نے اپنے مطالبات اور خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے اسٹیک ہولڈرز کے مسائل حل کئے جائیں۔ آج کی ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ پیمرا اور کیبل آپریٹرز کی ایک مشترکہ حکمت عملی ہوگی جس میں کیبل آپریٹرز کی جانب سے تجاویز دی جائیں گی تاکہ غیر قانونی ڈی ٹی ایچ جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔