07 اپریل ، 2014
کراچی… آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدرکیپٹن (ر) عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل ختم ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2 ملین غیر قانونی ڈی ٹی ایچ مارکیٹ میں موجود ہیں۔آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن (ر)عبدالجبار خان نے چیئرمین غفران مجتبیٰ اور جنرل سیکریٹری شیخ اعجاز اور دیگر عہدے داران کے ساتھ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کی۔انہوں نے کہاکہ چیرمین پیمرا کو ڈی ٹی ایچ کے فروخت سے متعلق مسئلہ تفصیل سے بتایا ہے اور چیرمین پیمرا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بغور جائزہ لے کر ہدایات جاری کریں گے۔کیپٹن (ر)عبدالجبار خان نے بتایا کہ لاہور میں کیبل آپریٹرز کو لاکھوں روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ کیبل آپریٹرز کی تاریں کاٹنے کے بھی ان گنت واقعات موجود ہیں حکومت تحفظ فراہم کرے۔