پاکستان
07 اپریل ، 2014

پاکستانی پروجیکٹ نے گلوبل انوویشن مقابلہ جیت لیا

پاکستانی پروجیکٹ نے گلوبل انوویشن مقابلہ جیت لیا

اسلام آباد…ایک پاکستانی پروجیکٹ نے گلوبل انوویشن مقابلہ جیت لیا، انعام کے طور پر 65 ہزار پونڈ کی گرانٹ بھی دی گئی۔یہ مقابلہ یو ایس ایڈ سمیت مختلف امریکی اداروں کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے 196 پروجیکٹس شامل تھے،پہلے نمبر پر آنے والے اس پروجیکٹ کا نام بہاولپور سروس ڈلیوری یونٹ ہے اور اس کو ڈی سی او بہاولپور عمران بلوچ ،اور عاصم فیاض چلاتے ہیں،پروجیکٹ کا مقصد پسماندہ اور کم سہولتوں والے علاقوں میں سہولیات فراہم کرنا ہے۔گلوبل انوویشن گالا میں اپنے پروجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے عمران بلوچ کا کہنا تھا اس پروجیکٹ کے سبب اسکولوں میں اساتذہ اور طالبعلموں کی حاضری 78 فیصد سے بڑھ کر بیانوے فیصد ہوگئی۔

مزید خبریں :