پاکستان
07 اپریل ، 2014

زمین کا تنازع، ملتان میں زمیندار نے خاتون پر کتے چھوڑ دیے

 زمین کا تنازع، ملتان میں زمیندار نے خاتون پر کتے چھوڑ دیے

ملتان…ملتان میں زمین کے تنازع پر زمیندار نے خاتون پر کتے چھوڑ دیے۔پولیس نے زمیندار کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔پولیس کے مطابق تحصیل شجاع آباد کے علاقے خان پور قاضی والا میں زمینداریار محمد کا جیواں مائی کے خاندان کے ساتھ زمین کی تقسیم کا تنازع تھا۔جیواں مائی کھیت میں کام کر رہی تھی کہ یار محمد نے اپنے دو بیٹوں شفیق اور شریف کے ساتھ مل کراس کے کھیت میں ہل چلا دیا۔ خاتون نے شورمچایاتو زمیندارنے اس پر کتے چھوڑ دیے۔کتوں کے کاٹنے سے جیواں مائی زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ سٹی شجاع آباد میں ملزم یار محمد اور اس کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیاگیا تاہم اسے شخصی ضمانت پررہاکردیاگیا۔

مزید خبریں :