پاکستان
07 اپریل ، 2014

جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

میران شاہ…جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے شگتو میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں کل نو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب ایک گروپ کے افراد گاڑی میں مکین کی جانب جارہے تھے کہ مخالف گروپ نے ان پر دھاوا بول دیا۔

مزید خبریں :