07 اپریل ، 2014
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہورہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویڑن،کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا ، چیچہ وطنی،ساہیوال شہر اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے جبکہ بلوچستان میں بارش کا سلسلہ تھم گیاہے۔ادھرچارسدہ کی تحصیل شب قدر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 2 بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے، گلگت بلتستان میں دیامر،چلاس اوراستور میں بارش اوربالائی پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ 3 دن سے جاری ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق 3سے 4 روز کے دوران پنجاب ،خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔