پاکستان
22 جنوری ، 2012

لاہور:موچی گیٹ سے100مشکوک افرادگرفتار،بغیرتصدیق کے رہا

لاہور…لاہور میں موچی گیٹ پولیس نے رات گئے مشکوک افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن کر کے 100 سے زائد لوگوں کو حراست میں لے لیا تاہم میڈیا کے نمائندوں کے پہنچنے تمام افراد کو بغیر تصدیق کے رہا کر دیا گیا۔موچی گیٹ پولیس نے اندرون شہر میں رات گئے آپریشن کیا اور مختلف مارکیٹوں میں دن بھر محنت مزدوری کرنے والے دوسرے شہروں سے آئے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے جانے والے افراد کو بھیڑ بکریوں کی طرح تھانے میں لے کر بند کر دیا۔ رات گئے مقامی تنظیموں کے نمائندے تھانے پہنچے اور انہوں نے احتجاج کیا۔ میڈیا کی ٹیمیں بھی اطلاع ملنے پر وہاں پہنچ گئی جس پر حراست لیے گئے تمام افراد کو رہا کر دیا گیا۔

مزید خبریں :