کھیل
09 اپریل ، 2014

راشدلطیف نے چیف سلیکٹرکی ذمہ داری سنبھالنے سے انکارکردیا

 راشدلطیف نے چیف سلیکٹرکی ذمہ داری سنبھالنے سے انکارکردیا

کراچی …پی سی بی کو پھرسے چیف سلیکٹر ڈھونڈنا پڑے گا، سابق کپتان راشدلطیف نے چیف سلیکٹرکی ذمہ داری سنبھالنے سے انکارکردیا ہے۔ راشدلطیف کو 26فروری کو اظہرخان کی جگہ چیف سلیکٹرنامزدکیاگیا، سابق کپتان نے کنٹریکٹ سائن کرنے سے پہلے ہی بورڈ کوواپس کردیا۔راشدلطیف کاکہناہے کہ وہ کسی تنازعہ میں پڑنا نہیں چاہتے، ان کاکسی سے کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کیلثے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ترقی کی جانب گامزن رہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ راشدلطیف نے اختیارات نہ ملنے اور سلیکشن کمیٹی میں مرضی کے اراکین شامل نہ کرنے پرعہدہ سنبھالنے سے معذرت کی ہے۔

مزید خبریں :