پاکستان
22 جنوری ، 2012

پشاور میں آج بھی ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول بدستور متاثر

پشاور …پشاور میں آج بھی ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول بدستور متاثر ہے۔ تمام ٹرینیں مقررہ وقت سے کئی کئی گھنٹے لیٹ ہیں۔ ریلویز انکوائری پشاور کے مطابق کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس چھ گھنٹے تاخیر سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر پہنچنے کا امکان ہے۔ جبکہ خیبر میل ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے صبح ساڑھے دس بجے پشاور پہنچی۔ عوام ایکسپرس شام سات بجے اور کوئٹہ ایکسپریس رات ایک بجے پشاور پہنچنے کا امکان ہے۔ آج صبح کوئٹہ ایکسپریس کی پشاور سے روانگی انجن نہ ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی۔ جبکہ عوام ایکسپریس صبح نو بجے کراچی روانہ ہوئی۔

مزید خبریں :