12 اپریل ، 2014
شیخوپورہ… شیخوپورہ کے نواحی علاقے میں مسافر ویگن الٹ گئی جس کے نتیجہ میں سات مسافر جاں بحق اور13زخمی ہو گئے ۔حادثہ شیخو پورہ میں خانقاہ ڈوگراں کے نواحی علاقے ڈیرہ ملاح کے قریب ویگن کا ٹائر پھٹنے سے ہوا جس کے بعد ویگن قلابازیاں کھاتی ہو ئی سڑک سے دور جا گری، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو قریب واقع اسپتال منتقل کیا گیا۔6افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مسافر اسپتال پہنچ کر دوران علاج جاں بحق ہوا۔اسپتال ذرائع نے7افراد کے جاں بحق اور13افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔بدقسمت ویگن خانقاہ ڈوگراں سے فاروق آباد جارہی تھی ۔