12 اپریل ، 2014
لاہور…مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہناہے کہ جو وزراء فوج کیخلاف باتیں کرتے ہیں، ان کیخلاف حکومت کارروائی کیوں نہیں کرتی ،آئین میں فوج اور عدلیہ کیخلاف بات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ہاوٴس لاہورمیں مسلم لیگ ق لائرز ونگ کے کنونشن سے خطاب کیا،انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 6کو دیکھنے والے آرٹیکل 63 جی بھی دیکھیں، مشرف سے متعلق غداری کا لفظ غلط ہے، وہ اسے آئین شکنی کہتے ہیں، غداری کا لفظ اس کیلئے استعمال ہوتا ہے جس نے غداری کی ہو۔ان کاکہناتھاکہ تحفظ پاکستان بل کبھی منظور نہیں ہونے دیاجائیگا۔چودھری شجاعت نے کہا،لوگ کہتے ہیں ہماری پارٹی الیکشن میں ہار گئی ،ہم ووٹوں سے نہیں ہارے، ہمیں ہروایا گیا ہے ، میری مراد ریٹرننگ افسروں سے ہے۔