پاکستان
12 اپریل ، 2014

نواز حکومت کی کارکردگی زرداری حکومت سے 59 فیصد بہتر ہے،سروے

نواز حکومت کی کارکردگی زرداری حکومت سے 59 فیصد بہتر ہے،سروے

کراچی…گیلپ سروے میں عوام نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاردگرگی زرداری حکومت سے59 فی صد بہترقراردے دی ہے۔گیلپ سروے نے چاروں صوبوں میں دیہی وشہری علاقوں کے عوام کی آراء پر مبنی سروے رپورٹ 2014 جاری کی ہے۔ سروے کے مطابق 55فی صد افراد نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر انتہائی مثبت رائے ظاہر کی ہے اور اسے زرداری حکومت سے 59 فیصد بہترقرار دیاہے ۔ گیلپ سروے کے مطابق معیشت ، پاک بھارت تعلقات، خارجہ پالیسی ،کرپشن ، دہشت گردی اورمہنگائی پر قابو پانے کی پالیسی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے اس کی کوششیں کو لوگوں کی اکثریت نے مثبت قرار دیا ہے ، سروے کے مطابق سیاسی رہنماوں کی مقبولیت میں نواز شریف سرفہرست ہیں جبکہ دیگر رہ نماوٴں کی ریٹنگ منفی رہی ہے جن میں عمران خان،آصف علی زرداری ،الطاف حسین،اسفند یار ولی اور مولانا فضل الرحمان شامل ہیں ۔گیلپ سروے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی باقی تمام وزرائے اعلیٰ سے بہترہیوزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو 21 فیصد عوام نے بہترین قراردیا۔

مزید خبریں :