12 اپریل ، 2014
لاہور…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف غیر ملکی دوروں میں صرف شہباز شریف کوہی کیوں لے کر جاتے ہیں، اس اقدام سے دیگر صوبوں میں احساس محرومی پیدا ہوتا ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی قیادت نے کبھی میرٹ کو ترجیح نہیں دی، ہماری سیاسی قیادت بادشاہت کی طرح ہے جو ہمیشہ میرٹ کے بجائے اقربا پروری اور ذاتی پسند نا پسند کو ترجیح دیتی ہے۔