پاکستان
07 اپریل ، 2012

گلگت میں کرفیو کا پانچواں روز، موبائل سروس تا حال معطل

گلگت میں کرفیو کا پانچواں روز، موبائل سروس تا حال معطل

گلگت… گلگت میں پانچویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ امن و امان قائم رکھنے کے لئے چوتھے روزبھی موبائل سروس بند ہے۔اسکردومیں سانحہ چلاس کے خلاف پر امن مظاہرے جاری ہیں۔گلگت میں گزشتہ روز 2گھنٹے کی نرمی کے بعد آج پانچویں روز بھی کرفیو نافذہے۔شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس اورفوج کا گشت جاری ہے۔کرفیو کی وجہ سے پورے گلگت بلتستان کے لئے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ معطل ہے جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش،سبزی اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرفیونافذ کرنے کے بعد سے شہر میں بڑے پیمانے پرگرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔گلگت بلتستان کے اضلاع میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے چوتھے روزبھی موبائل سروس بند ہے۔اسکردو میں سانحہ چلاس کے خلاف پانچویں روز بھی ہڑتال اور پر امن مظاہرے جاری ہیں۔گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تینوں مظاہرین کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :