13 اپریل ، 2014
اسلام آباد… جنوبی کوریاکے وزیراعظم چونگ ہونگ 4 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نورخان ایئربیس پرجنوبی کوریا کے وزیراعظم چونگ ہونگ کا شانداراستقبال کیا گیا۔جنوبی کوریا کے وزیراعظم کو وزیراعظم نوازشریف نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ جنوبی کوریاکے وزیراعظم کی یہ پہلا دورہ ہے۔دورے کے دوران جنوبی کوریا کے وزیراعظم اپنے ہم منصب نوازشریف اور صدر ممنون حسین سے ملاقاتیں کریں گے۔