13 اپریل ، 2014
پشاور…پشاور پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران پانچ اہم شدت پسند کمانڈرمارے گئے۔ پشاور کے نواحی علاقے متنی اور ایف آر پشاور کے سرحدی علاقہ کالا خیل میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کی گئی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پولیس اور فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 5 اہم شدت پسند کمانڈر مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق مارے جانے والوں میں کالعدم تنظیم کااہم کمانڈرجنگریز بھی شامل ہے۔ جوپشاور میں متعدد دہشتگرد کاروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔