07 اپریل ، 2012
اسلام آباد… ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی نے رنگ دکھانا شروع کریا ہے اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 44سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ملاکنڈ،ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہوئی ،جس کے بعد موسم بہتر ہوگیاہے۔سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں دن بھر موسم گرم رہتا ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرات نواب شاہ میں 44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔مٹھی،لسبیلہ، تربت اور چھور میں 43 ڈگری ، حیدرآباد میں 42 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔