پاکستان
13 اپریل ، 2014

مذاکرات کے معاملے پر حکومت اور فوج ایک ہی صفحے پر ہیں،سراج الحق

مذاکرات کے معاملے پر حکومت اور فوج ایک ہی صفحے پر ہیں،سراج الحق

پشاور…امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جہاں پاکستان اور اسلام کی بات آتی ہے وہا ں دوسری باتیں ثانوی رہ جاتی ہیں۔ بڑے لوگ مشکل وقت میں گرین کارڈ جیب میں رکھ کر بھاگ جاتے ہیں اور دوسرے ممالک کی شہریت لیتے ہیں ۔ امیر منتخب ہونے کے بعد مرکز اسلامی پشاور کے پہلے دورے پر میڈیا سے گفت گو میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی خاطر لڑنا اور اس پر جان نچھاور کرنا عظیم ثواب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کو پھنسانے کیلئے بہت سی لابیاں سر گرم ہیں۔مذاکرات کے معاملے پر حکومت اور فوج ایک ہی صفحے پر ہیں۔برطانیہ ، سری لنکا ،فلپائن ،ویتنام سمیت دیگر ممالک میں مذاکرات ہوئے ہیں ایک مہینے میں مذاکرات کامیاب نہیں ہو تے ۔امن کی بحالی صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مزید خبریں :