13 اپریل ، 2014
پشاور… امیرجماعت الدعوة حافظ سعیدنے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔مرکز اسلامی کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔ بیرونی قوتیں تشدد کے ایجنڈے کو پاکستان میں پھیلانا چاہتی ہیں۔قوم کو ان قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔امن کی بحالی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔اس عمل میں تعطل نہیں آنا چاہیئے۔