پاکستان
13 اپریل ، 2014

لاہور:تیزرفتار موٹر سائیکل پول سے ٹکراگئی،باپ اور کمسن بیٹا جاں بحق

لاہور:تیزرفتار موٹر سائیکل پول سے ٹکراگئی،باپ اور کمسن بیٹا جاں بحق

لاہور…لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی ، باپ اور کم سن بیٹاجاں بحق جبکہ بیوی اور دو بچے زخمی ہوگئے ، جلو پنڈ کا رہائشی عابد رسول اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ ساہیوال سے موٹر سائیکل پرلاہور آرہا تھا ، ہربنس پورہ انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک پر نصب پول سے ٹکرا گئی ، حادثے میں عابد اور چار سال کا بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ اہلیہ فضیلت ،بیٹا اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا، متوفی عابد ساہیوال کا رہائشی تھا اور لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا۔

مزید خبریں :