13 اپریل ، 2014
اسلام آباد…مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان خود بے امنی کا شکار ہے کسی عرب ملک میں اپنی فوج نہ بھیجے ، ان کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان جیسا سیاہ قانون،آئین اور پارلیمانی روایت کے منافی ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ کراچی سے خیبر پختونخواہ تک اہل تشیع افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، صرف تین ماہ میں کراچی میں ڈاکٹرز اور وکلاء سمیت45 سے زائد افرادکو ٹارگٹ کیا گیا ، علامہ ناصر عباس نے کہا کہ اسلام آباد کو شدید سیکورٹی خطرات ہیں، مگر حکومت پنجاب نے سانحہ راجہ بازار کے الزام میں بے گناہ افراد کو گرفتار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کہیں نظر نہیں آتی ،حکومت کی پالیسیاں اور فیصلے عوام کے ترجمان نہیں۔