13 اپریل ، 2014
مظفرگڑھ…پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کاکہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں گھپلا کرنے والوں کیلئے معافی نہیں ،انہیں عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بات مظفرگڑھ میں پاک ترک اسپتال کے دورے کے موقع پر کہی ،ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی طرف سے بنائے گئے اس اسپتال کے معیار سے وہ بیحد متاثر ہوئے ہیں ،ایسے اسپتال لاہور اور کراچی میں بھی نہیں،اس کی مینجمنٹ بھی اپنے آلات کی طرح اعلیٰ معیار کی ہونی چاہیے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لودھراں اسپتال میں کرپشن کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ ٹھٹھہ سیالہ بھی گئے اور دریائے چناب کے کٹاوٴ کے مقام کا دورہ کیا ،انہوں نے کٹاوٴ کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنیکی ہدایت کی۔