پاکستان
13 اپریل ، 2014

بلاول ٹوئیٹر سے باہر آئیں،آپکی والدہ سڑکوں پر جدوجہد کرتی تھے،ایاز لطیف

بلاول ٹوئیٹر سے باہر آئیں،آپکی والدہ سڑکوں پر جدوجہد کرتی تھے،ایاز لطیف

حیدر آباد…قومی عوامی تحریک کے نومنتخب صدر ایاز لطیف پلیجو نے بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئیٹر استعمال کرنے پر کڑی تنقید کی،اور بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ آپ کی والدہ اور نانا تو سڑکوں پر ہوتے تھے کیا آپ ٹوئیٹر پر زندہ رہنا چاہتے ہیں۔حیدرآباد میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی الیکشن کے بعد جلسے سے خطاب اور جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے بلاول بھٹو کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے بلاول بھٹو کو ٹوئیٹر استعمال کرنے پر کچھ یوں مخاطب کیا۔خدارا بلاول بھٹو ٹوئٹرکے باکس سے باہر نکلیں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو چھوڑیں۔تھر میں تین سو بچے جان سے چلے گئے بلاول بھٹو نے ٹوئیٹ کر دیا۔لاڑکانہ میں دھرم شالہ جل گیا ٹوئٹ کر دیا۔ لیاری میں بچے مرگئے تو کچھ نہیں ہوا دو فٹ بالر آگئے تو ٹوئیٹ کر دیا۔ایاز لطیف پلیجو کاکہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو سڑکوں پر جدوجہد کیا کرتے تھے۔بلاول بھٹّو اپنی والدہ بے نظیر بھٹّو اور ماموں مرتضی بھٹو اور شاہ نواز بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے بلاول ہاوس کے اندر یا باہر بھوک ہڑتال کریں ہم ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔ایاز لطیف پلیجو نے بلاول سے سوال کیا کہ کیا آپ صرف ٹوئیٹر پر ہی زندہ رہنا چاہتے ہیًں؟

مزید خبریں :