07 اپریل ، 2012
لاہور… پیپلز پارٹی کے سینٹربابر اعوان کا کہنا ہے کہ مئی میں پیش ہونے والا بجٹ عوام کے لئے خوشخبری لائے گا اگر خوشخبری نہ ملی عوام کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوں گا۔واہگہ بارڈر لاہور کے راستے بھارت روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پڑوسی تبدیل نہیں کئے جا سکتے اور نہ ہی بارڈر تبدیل ہو سکتے ہیں۔ بھارت جا کر امن کا مقدمہ صحیح طرح پیش کروں گا، عوامی سہولتوں کے لئے ویزا پالیسی تبدیل ہونی چاہئے۔ صدر زرداری کے دورہ لاہور کے بارے میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نجی دوروں میں مذاکرات بھی ہوتے ہیں اورسیاسی ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں پیپلزپارٹی میں کسی سطح پر کوئی اختلافات نہیں۔