پاکستان
14 اپریل ، 2014

بابر اعوان نے وکالت کے لائسنس کی بحالی کیلئے درخواست دائر کردی

بابر اعوان نے وکالت کے لائسنس کی بحالی کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد…بابر اعوان نے اپنے وکالت کے لائسنس کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔بابر اعوان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دو سال سے سپریم کورٹ کے حکم پر ان کا وکالت کا لائسنس معطل ہے ، عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ چکا ہوں ،پھر بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اب لائسنس بحال کر دیا جائے۔ بابر اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وکالت ان کے روز گار کا واحد ذریعہ ہے ، وکالت کا لائسنس معطل ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :