پاکستان
14 اپریل ، 2014

راولپنڈی : مضاربہ اسکینڈل ،نیب نے اربوں بٹورنیوالے شخص کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی : مضاربہ اسکینڈل ،نیب نے اربوں بٹورنیوالے شخص کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی… مضاربہ اسکینڈل کی تفتیش کے دوران نیب راولپنڈی نے لوگوں سے اربوں روپے بٹورنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ نیب راولپنڈی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ملزم حامد نواز پر سادہ لوح افراد کو اپنی کمپنی گلوبل کنسرنز کے ذریعے بے وقوف بنا کراربوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔ نیب حکام کے مطابق ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کرکے اسکا جسمانی ریمانڈ لیاجائے گا تاکہ اس سے تفتیش کرکے اس سے جڑے دیگر افراد کا سراغ بھی لگایا جاسکے۔

مزید خبریں :