14 اپریل ، 2014
اسلام آباد… وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رواں سال بجلی کی لوڈ شیڈنگ گزشتہ سال کی نسبت کم ہوگی، دو ماہ کے دوران نئے منصوبوں سے 700 سے 800 میگا واٹ بجلی کا حصول شروع ہوجائے گا۔اسلام آباد میں پاک کوریا سرمایہ کاری کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ ملک میں بجلی کی قلت 6 ہزار نہیں تقریباً 2 ہزار میگاواٹ ہے۔ آئندہ دو ماہ میں 800 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جس سے لوڈشیڈنگ گزشتہ سال سے کم رہنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چور احتجاج کرتے رہیں ، انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا اگر بل جمع کرانے والے صارفین احتجاج کریں تو ان کی شکایت کا ازالہ ہوگا۔