پاکستان
14 اپریل ، 2014

پاک کوریا توانائی کے شعبے میں تعاون کے مفاہمتی یاداشت پردستخط

پاک کوریا توانائی کے شعبے میں تعاون کے مفاہمتی یاداشت پردستخط

اسلام آباد…پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارت، توانائی اورصنعت کے شعبے میں تعاون کے مفاہمتی یاداشت پردستخط کر دیئے گئے۔ جنوبی کوریا پاکستان میں 100 میگا واٹ کا ہائیڈرل منصوبے بھی شروع کرے گا۔ اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سرمایہ کاری کانفرنس میں وزیراعظم نوازشریف کے نمائندے کے طور پر وزیر پانی وبجلی اور دفاع خواجہ آصف اورجنوبی کوریا کے وزیراعظم چونگ ہونگ وان نے شرکت کی۔تقریب میں کورین سرمایہ کار اور پاکستان نے مفاہمت کی تین یاداشتوں پر دست خط کی۔ پاکستان کی طرف چیئرمین پی پی آئی بی ، صدر وفاق ہائے ایوان و تجارت اور پاکستان بزنس کونسل کے صدر نے یاداشتوں پر دستخط کئے۔ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا پاکستان کے انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جبکہ پاک کوریا تجارت ایک عشاریہ تین ارب ڈالر سے مزید بڑھائی جائے گی۔کوریا آٹو موبائل اور کیمکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔

مزید خبریں :