پاکستان
07 اپریل ، 2012

لاہور: صدر زرداری کیلئے لگائے گئے خیرمقدمی بینرز نذر آتش

لاہور… لاہور میں نامعلوم افراد نے صدر آصف علی زرداری کے لئے لگائے گئے خیرمقدمی بینرز جلا دیئے۔صدر آصف علی زرداری آج کل لاہور کے دورے پر ہیں اس موقع پر ان کے استقبال کے لئے شہر بھر میں پیپلز پارٹی کی جانب سے خیرمقدمی بینرز لگائے گئے۔ آج دوپہر کے وقت مال روڈ پر گورنر ہاوٴس کے سامنے موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان بینرز پر پٹرول چھڑکا اور انہیں آگ لگا دی جس سے کئی بینرز جل کر زمین پر گر گئے۔

مزید خبریں :