پاکستان
07 اپریل ، 2012

اسکردو ، برفانی تودے کی زد میں آئے فوجی جوانوں کو بچانے کیلئے آپریشن

اسکردو ، برفانی تودے کی زد میں آئے فوجی جوانوں کو بچانے کیلئے آپریشن

اسکردو… اسکردوکے گیاری سیکٹرمیں فوجی کیمپ پرموجود100 سے زائد فوجی جوان برفانی تودے کی زد میں آگئے، فوجی جوانوں کو بچانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا واقعہ آج صبح پیش آیا، جب اسکردو میں گیاری سیکٹر کے قریب بٹالین ہیڈ کوارٹر پر برفانی تودہ گرگیا اور کیمپ میں موجودتقریباً 100 فوجی جوان برفانی تودے کی زد میں آگئے۔ فوجی جوانوں کی تلاش کے لئے پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں دو ہیلے کاپٹر، ذریعے فوجی اہلکار اور کھوجی کتے حصہ لے رہے ہیں۔۔ریسکیوآپریشن کیلئے راولپنڈی سے ہیوی مشینری بھی بھجوادی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سول انتظامیہ اور مقامی آبادی کو بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایات کی ہیں،دوسری جانب امامیہ جامعہ مسجد اسکردو میں فوجی جوانوں کی صحت وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی جاری ہیں۔

مزید خبریں :