کھیل
16 اپریل ، 2014

عمر اکمل کی رسم حنا دس بجے کے بعد تک جاری رکھنے پر مقدمہ درج ہوگا

 عمر اکمل کی رسم حنا دس بجے کے بعد تک جاری رکھنے پر مقدمہ درج ہوگا

لاہور…کرکٹر عمر اکمل کی رسم حنا کی تقریب رات دس بجے کے بعد بھی جاری رکھنے پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم اور پولیس بیدیاں روڈ پر واقع فارم ہاؤس پہنچ گئی اور شرکا ء کو بتایا کہ انھوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس پر مقدمہ درج ہوگا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ عمراکمل کی رسم حناکی تقریب10بجے کے بعدجاری رکھنے پرمقدمہ درج کیاجائیگا،انھوں نے کہا کہ مقدمہ رسم حناکاانتظام کرنیوالوں کیخلاف درج ہوگا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ عمراکمل کی رسم حنامیں ون ڈش کی خلاف ورزی بھی کی گئی ہے۔




مزید خبریں :