07 اپریل ، 2012
لاہور… پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے تین اراکین نے پنجاب حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر لیپ ٹاپ خریداری میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کمیشن کھانے کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی سیکریٹیریٹ میں جمع کرادی ہے۔عامر سلطان چیمہ، قمر حیات کاٹھیہ اور سیمل کامران کی تحریک میں دریافت کیا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کی بجائے لیپ ٹاپ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے کیوں خریدے گئے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے لئے 30 ملین زر ضمانت کیوں رکھاگیا، ایڈوانس رقم کیوں ادا کی گئی، براہ راست ڈیل کمپنی کی بجائے ایجنٹ کمپنی کے ذریعے کیوں خریدے گئے۔ 20 ہزار والا لیپ ٹاپ 37 ہزار روپے میں خرید کر کمپنی کو ایک ارب 65 کروڑ روپے کا فائدہ کیوں پہنچایا گیا۔ حکومت پنجاب ہائی کورٹ کے سینیئر جج کی سربراہی میں آئی ٹی ماہرین پر مشتمل کمیٹی ان اعتراضات کی تحقیقات کروانا پسند کرے گی۔