پاکستان
16 اپریل ، 2014

دوکارکنوں کی شہادت قابل مذمت ہے،ڈی جی رینجرز نوٹس لیں، الطاف حسین

 دوکارکنوں کی شہادت قابل مذمت ہے،ڈی جی رینجرز نوٹس لیں، الطاف حسین

لندن…ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے لیاقت آباد میں ایم کیوایم کے سینئر کارکن محمدنسیم اور ہمدردمحمدشبیر کے سفاکانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ اقبال محمود، ڈی آئی جی کراچی شاہدحیات اورڈی جی رینجرزسے مطالبہ کیاہے کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کو دہشت گردی کانشانہ بنائے جانے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کاسختی سے نوٹس لیں۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردعناصرنے کراچی میں اپنی کارروائیوں میں بے پناہ اضافہ کردیاہے اورایم کیوایم کے کارکن، ہمدرداوراردوبولنے والے پروفیشنلز ان کاخصوصی ہدف ہیں، گزشتہ چندروزمیں درجنوں گھروں کے چراغ گل کرچکے ہیں اورآج انہوں نے مزیدکارکنان اور ہمدردوں کونشانہ بنایاہے۔ ان دہشت گردوں نے منگل کی شب لیاقت آباد میں ایک دکان پر اندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں سینئر کارکن محمدنسیم اورایک ہمدردمحمدشبیرشہیدہوگئے جبکہ ایک اورکارکن ارشدنقوی شدیدزخمی ہوگئے۔ الطاف حسین نے محمدنسیم شہیداورمحمدشبیرشہید کے سوگوارلواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پرمیرادل خون کے آنسو رورہاہے، میں اپنے ایک ایک ساتھی اورہمدردکے سوگوارلواحقین کے غم میں برابرکا شریک ہوں اوران کی مغفرت کے لئے دعاگوہوں۔انہوں نے عوام اورکارکنان سے کہاکہ وہ دہشت گردی کے ان بڑھتے ہوئے واقعات پر صبرکریں اوراللہ تعالیٰ کے حضوردعاکریں کہ وہ ہمارے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کونشانہ بنانے والوں پر اپناقہرنازل کرے۔

مزید خبریں :