07 اپریل ، 2012
کراچی… صدر آصف علی زرداری کی بھارت کے شہر اجمیر روانگی کے موقع پر کراچی میں مقیم ڈاکٹر خلیل چشتی کے خاندان والوں نے صدر پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اجمیر میں قید پاکستانی سائنسدان کی رہائی کو ممکن بنانے کے لئے حکومتی سطح پر کوشش کی جائے اس موقع پر ڈاکٹر خلیل چشتی کی اہلیہ مہرالنساء نے جیو نیوز کے توسط سے صدر پاکستان سے کہا ہے کہ اس خطے میں بزرگ ولی اللہ خواجہ معین الدین چشتی کی امن کی تعلیمات کے صدقے ہی بھارتی حکومت ڈاکٹر خلیل چشتی کو رہائی دے دے اور اس ضمن میں صدرآصف علی زرداری من موہن سنگھ سے بات چیت کریں۔ ڈاکٹر چشتی کی بیٹی طارقہ چشتی نے کہا کہ ہم جیو نیوز کے توسط اور امن کی آشا کے تحت صدر پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے والد کی رہائی کے لئے کوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بھی سن دو ہزار گیارہ میں بھارتی قیدی گوپال داس کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا تھا اور اب یہ موقع ہے کہ پاکستانی صدر اپنے ہم منصب سے ڈاکٹر چشتی کی جذبہ انسانی کے تحت رہائی کے لئے بات کرسکتے ہیں ۔