پاکستان
07 اپریل ، 2012

نواز شریف کو بڑا بھائی مانا لیکن افسوس انہوں نے وفا نہیں کی،زرداری

نواز شریف کو بڑا بھائی مانا لیکن افسوس انہوں نے وفا نہیں کی،زرداری

لاہور…صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو بڑا بھائی مانا لیکن انہوں نے وفا نہیں کی۔ گورنرہاوٴس پنجاب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ بے اختیارصدرہوں،تمام اختیارات پارلیمنٹ کودے چکاہوں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں دردسہناجانتاہوں اسی کے سبب کامیاب بھی ہوں۔ نوازشریف چھوٹے ہیں لیکن انھیں بڑابھائی مانا،افسوس ہے کہ بڑے بھائی نے ہم سے وفانہیں کی۔حافظ سعید کے حوالے سے صدر زرداری کا کہنا ہے کہ حافظ سعیدکے معاملے پرجوموقف حکومت کاہے وہی میراہے،پاکستان کواستعمال کرنے کے بعدگندے انڈے اس کی ٹوکری میں ڈال دئیے گئے۔

مزید خبریں :