کھیل
16 اپریل ، 2014

بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کی اپیل مسترد کردی

بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کی اپیل مسترد کردی

نئی دہلی …بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے معطل صدرسری نواسن کی اپیل مسترد کردی۔بھارتی سپریم کورٹ نے 25 مارچ کوفیصلہ دیا تھا کہ جب تک کرکٹ کرپشن کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتی، سری نواسن بھارتی بورڈ سے الگ ہوجائیں، کرکٹ کرپشن میں سری نواسن کے داماد گروناتھ می اپن بھی ملوث ہیں۔ سری نواسن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکی تھی جسے آج مستردکردیاگیا۔ عدالت نے سندررامن کو آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسرکے طورپرکام کرتے رہنے کی بھی اجازت دے دی۔

مزید خبریں :