16 اپریل ، 2014
فیصل آباد…فیصل آباد میں بیوی کو گھر سے نکالنے پر والد سے جھگڑنے والے نوجوان نے گھر کو اگ لگا دی مکان جل کر راکھ ہوگیا۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نعمت اباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں فیصل نامی نوجوان کا اپنے والدین کے ساتھ اس بات پر جھگڑا چل رہا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو گھر واپس لانا چاہتا تھا جسے اس کے والدین نے چھوٹی چھوٹی رنجشوں کے بعدگھر سے نکال دیا تھا، اس مسئلے پر جب جھگڑا بڑھا تو نوجوان نے مشتعل ہو کر اپنے ہی گھر میں آگ لگا دی، جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پایا اورنوجوان کو گرفتارکرلیا گیا۔