پاکستان
16 اپریل ، 2014

بجلی چوری پکڑیں تو تنقید شروع ہوجاتی ہے،عابد شیر علی

 بجلی چوری پکڑیں تو تنقید شروع ہوجاتی ہے،عابد شیر علی

ملتان …وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے گی،مغرب کے بعد دکانیں بند کرنے کے لئے سندھ حکومت سے بات چیت جاری ہے،دیگر تین صوبے راضی ہیں۔ملتان میں ادارہ صنعت و تجارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی چوری پکڑیں تو تنقید شروع ہوجاتی ہے۔بجلی چوری کے خلاف پاس کئے گئے قانون پر اسمبلی میں شوربھی مچا،چور پکڑا جائے تو وہ اگلے دن باہر آجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مغرب کے بعد بازار بند کرانے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو سمری ارسال کردی ہے۔اس معاملے پر سندھ حکومت سے بات چیت جاری ہے جبکہ دیگر صوبے راضی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں بجلی چوری ہے وہاں آپریشن کرانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید خبریں :