16 اپریل ، 2014
پشاور…بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی پر خیبر پختون خوامیں آٹھ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ پیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی پر خیبر پختون خوا کے آٹھ فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی فراہمی بندکردی گئی ہے۔فیڈرز پشاور،کرک، بنوں، بشام اور کوہستان میں بند کیے گئے ہیں۔ بجلی بند ہونے سے60 ہزار کے قریب غیرقانونی صارفین اور مجموعی طور پر لاکھوں افراد متاثر ہوں گے۔پیسکو حکام کے مطابق خسارے میں چلنے والے تمام فیڈرز سے 99فیصد بجلی کنڈوں کے ذریعے چوری ہورہی تھی،جس سے ادارے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔پیسکو حکام کے مطابق فیڈرز کی بندش کے بعد کسی بھی قسم کے عوامی ردعمل سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔